سامی میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ

373

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب سامی کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

بعدازاں حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔ حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح سامی میں بھی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جو پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں، مختلف نوعیت کے حملوں میں فورسز کو بڑے پیمانے جانی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔