زہری: جبری لاپتہ شخص بازیاب

123

‎ضلع خضدار کے تحصیل زہری سے ایک ماہ قبل جبری لاپتہ شخص بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق 31 اگست 2024 کو زہری بلبل لیویز چوکی سے لیویز اہلکار غلام یاسین ولد ماسٹر عبدالغنی قوم موسیانی ساکن بلبل زہری لاپتہ ہو گئے تھے اور آج خضدار سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

خاندانی ذرائع نے لاپتہ لیویز اہلکار غلام یاسین موسیانی کے بازیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

دریں اثنا وہاں پنجگور سے اطلاع ہیں کہ ضلعی انتظامیہ اور جبری لاپتہ صابر نور کے اہل خانہ کے درمیاں مذاکرات گذشتہ شب کمشنر مکران کی اس یقین دہانی پر کہ صابر نور اور عابد نور کو 24 گھنٹوں کے دوران رہا کیا جائیں گے۔

انتظامیہ کی یقین دہانی پر اہل خانہ نے احتجاج موخر کرکے روڑ عام ٹریفک کے لیے کھول دیا تھا ، تاہم ابتک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آیا ہے ۔