زہری: بم دھماکہ 1 شخص ہلاک، ایک زخمی

286

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں صدام گراونڈ کے قریب بم دھماکہ، دھماکے میں زہری کے وائس چیئرمین راوت خان زہری کے چھوٹے بھائی لیویز اہلکار عبدالحمید ہلاک جبکہ محمد خان لوٹانی نامی انکا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگئے-

زخمی اور ہلاک ہونے والے کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کے دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی گئی، جبکہ لیویز و دیگر فورسز اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردئیے ہیں۔

زہری لیویز حکام کے مطابق دھماکہ مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔