روس اور اقوام متحدہ کا کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت

368

روسی سفارت خانہ برائے پاکستان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

پاکستان میں روس کا سفارت خانہ کی جانب جاری بیان میں سفارت خانے نے کہا ہے کہ ہم کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہلاک ہونے والے دو چینی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں –

اسی طرح اقوام متحدہ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے-

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان کے شہر کراچی میں ہونے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی جانب سے کہا کہ شہریوں کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے اور ہم متاثرین کے اہل خانہ اور پاکستان اور چین کے عوام اور حکومتوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب سنگل پر چینی انجینئیرز اور سرمایہ کاروں کے ایک قافلے کے قریب خودکش حملہ ہوا تھا جس میں چینی شہریوں سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے تھیں۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملہ بی ایل اے کے یونٹ، مجید بریگیڈ اور زِراب نے سرانجام دیا ہے۔

تنظیم کے مطابق سرمچار شاہ فہد عرف آفتاب نے بارود سے بھری گاڑی سے اس قافلے کو نشانہ بنایا جس میں پانچ سے زائد چینی انجینئر و سرمایہ کار ہلاک اور بارہ سے زائد زخمی کرہوئے جبکہ انکی حفاظت پر مامور کم از کم پندرہ پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کیئے گئے، جن میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے چار سے زائد اعلیٰ سطحی افسران شامل ہیں۔

بی ایل اے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قافلے میں شامل 15 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے بیان میں واضح کرتے ہوئے بتایا تھا کہ محتاط حکمت عملی کی وجہ سے، گنجان آباد علاقہ ہونے کے باوجود دھماکے میں عام شہری کسی جانی نقصان سے محفوظ رہے۔