د‎البندین : دو بچیاں اغوا، ایک بازیاب

176

دالبندین فیصل کالونی سے نامعلوم کار سواروں نے مبینہ طور پر دو بچیوں کو اغوا کر لیا ۔

بچیوں کی عمر 23 سے 8 سال ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ نامعلوم گاڑی سوار نے دونوں بچیوں کو اغوا کیا ہے تاہم پولیس اور لیویز نے مختلف چیک پوسٹوں پر ناکے لگا کر تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ایک بچی بازیاب ہوگئی ہے ۔

بچیوں کی اغوا ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکے ہیں ، انتظامیہ بچی کی بازیابی کے لئے مختلف علاقوں کا گھیراؤ کر کے چھاپے مار رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بچیوں کا والد افغانی ہے مزید تحقیقات انتظامیہ کر رہی ہے۔