دکی: ٹاور حملے میں تباہ

345
فائل فوٹو

مواصلاتی کمپنی کا ٹاور نذر آتش، سولر سسٹم تباہ

لیویز حکام کے مطابق جمعہ کی شب مسلح افراد نے دکی میں مواصلاتی کمپنی یوفون کی ٹاور کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بعد مشینری کو آگ لگا کر نذر آتش کردیا ہے جسکی وجہ سے جرنیٹر سولر شمسی سسٹم اور دیگر مشینری جلکر خاکستر ہوگئی۔

دکی لیویز حکام نے واقع کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

‎واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یوفون اور دیگر نیٹ ورک کمپنی کے ٹاورز پر حملے اور نقصان پہنچانے کے درجنوں واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں۔

بلوچستان بھر میں مسلح آزادی پسند تنظیمیں مواصلاتی نظام کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ جن کا موقف ہیں کہ مذکورہ ٹاوروں سے جاسوسی کا کام لیا جاتا ہے۔‎