دکی واقعہ کی مذمت: بلوچستان لاقانونیت کی سرزمین بن چکی ہے – ماہ رنگ بلوچ

385

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے دکی واقعے کی مذمت کی ہے۔

ماہ رنگ بلوچ نے کہا بلوچستان کے ضلع دکی میں کم از کم 20 کانکنوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، جو کہ شورش زدہ علاقے میں ایک اور تباہ کن واقعہ ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے قتل عام پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں لاقانونیت ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکی ہے، خطے میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے درمیان غریب مزدوروں سے لے کر سیاسی کارکنوں تک کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا بلوچستان میں شورش کا فائدہ سیکورٹی اداروں کو ہے جوں جوں خطے میں تشدد کے واقعات بڑھتے، فوجی موجودگی، سیکیورٹی آپریشنز کے نام پر پیسے اور بدعنوانی میں اضافے کا امکان بڑھتا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا میری دعائیں اور خیالات کل رات کے سانحے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔