دکی میں پاکستان فوج کے پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

265

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب دکی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے دکی شہر میں قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر گرنیڈ لانچروں سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔