دکی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

286

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج دکی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ دکی میں مندے ٹک کے مقام پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوگئے جن میں نائب صوبیدار اختر، لانس نائک محمد اصغر، سپاہی ثاقب اور سپاہی تہذیب شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔