دکی میں فوجی آپریشن جاری

300

بلوچستان کے ضلع دکی میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق دکی کے علاقے رباط و گردنواح میں پاکستان فوج آج صبح سے زمینی آپریشن میں مصروف ہے۔ فورسز اہلکاروں کی بڑی تعداد مختلف مقامات پر دیکھی گئی ہے۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے دو روز قبل اسی علاقے میں بلوچ لبریشن آرمی نے ایک آئی ای ڈی حملے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں حکام نے چار اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔