دکی اور ہیرونک میں پاکستانی فورسز پر حملے

17

بلوچستان کے ضلع دکی اور کیچ میں پاکستانی فورسز کو مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

گذشتہ شب دکی کے سی گروپ میں قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ فائرنگ سے ناصر آباد اور ملحقہ علاقے فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھے جبکہ یہ سلسلہ دیر تک چلتا رہا۔

حکام نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔

دریں اثناء کیچ کے علاقے ہیرونک میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا۔

مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔