دالبندین: سرحد بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی دھرنا

135

سرحدی بندش سے سرحدی کاروبار سے منسلک علاقہ مکین نان شبینہ کے محتاج ہیں – مظاہرین

تفصیلات کے مطابق دالبندین پاک افغان سرحدی پوائنٹ چاربان گیٹ کی بندش کے خلاف احتجاج، مظاہرین نے دالبندین یک مچ کے قریب گاڑیوں کو روک کر سڑک ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

سڑک بندش سے درجنوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کا پاک پاک افغان سرحدی پوائنٹ چاربان گیٹ گذشتہ کئی ماہ سے بندش کا شکار ہے جس کے باعث سرحدی کاروبار بلکل بند ہوکر رہ گئی ہے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ سرحد کی بندش سے سرحدی کاروبار سے منسلک علاقہ مکین نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔

مظاہرین نے حکام بالا اور اور آئی جی ایف سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحد کو کھولنے اور کاروبار کی اجازت دیں وگرنہ دیگر انکا احتجاجی دھرنا جاری رہیگا اور مزید سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔