خضدار سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلے میں چار افراد کو مارنے کا دعویٰ

400

خضدار مقابلے میں مارے گئے افراد کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہیں۔

خضدار سے اطلاعات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ “سی ٹی ڈی” نے کارورائی کے دوران 4 مشتبہ افراد کو مارنے کر نے کا دعویٰ کیا ہے-

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جمعرات کو خضدار میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 مشتبہ افراد مارے گئے جن کی نعشیں تحویل میں لیکر خضدار سول ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

سی ٹی ڈی نے واقعہ میں مارے جانے ہونے والوں کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایا ہے-

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز بلخصوص ایف سی اور سی ٹی ڈی کی جانب سے ایسے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جہاں جعلی مقابلوں میں پہلے سے زیر حراست افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

تاہم آج خضدار پاکستانی فورسز کے مبینہ مقابلے میں مارے گئے افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔