خاران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

149

خاران پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عبید تگاپی کے نام سے ہوئی ہے۔

جائے وقوعہ کی ایک ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں اغواء کار ایک سیلور کار گاڑی میں سوار نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ عبید تگاپی 2018 میں بھی پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار بنے تھے۔