خاران: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

216

بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کلشنان کلگ کے رہائشی شفیع محمد ولد محمد کرم یلانزئی کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ چیف چوک کے مقام پر پیش آیا ہے۔ جبکہ فائرنگ واقعہ کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔