خاران: لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے دھرنا پانچویں روز بھی جاری، آج احتجاجی ریلی نکالی گئی

84

خاران میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ہے جبکہ آج خاران ریڈ زون سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

آج احتجاجی ریلی میں خواتین و بچوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے جبری گمشدگیوں کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے شدید نعرے بازی کی گئی۔

خیال رہے کہ خاران بازار سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے خاران کے رہائشی تاجر امان اللہ محمد حسنی اور کلی جنگل رحمت اللہ سے امین اللہ ، ارشاد احمد، داؤد کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین خاران ریڈ زون مسنگ پرسن چوک پر آج پانچویں روز بھی احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔