خاران اور جھاؤ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

300

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے سترہ اکتوبر بروز جمعرات بوقت رات آٹھ بجے خاران شہر میں گزی روڈ پر قائم پاکستانی فورسز چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے مورچے میں موجود ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور اسکے بعد چیک پوسٹ پر گرینیڈ لانچروں سے حملہ کرکے مزید جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد خائف دشمن نے عوام میں خوف پیدا کرنے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کی لیکن سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ مقام کی جانب منتقل ہوگئے۔

میجر گہرام بلوچ کے مطابق دوسری کاروائی میں سرمچاروں نے سترہ اکتوبر کی شام جھاؤ کے علاقے کوہڑو میں قائم دشمن فوج کے مرکزی کیمپ کی حفاظتی مورچے میں موجود اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

انہوں نے مزید کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور فورسز کے انخلاء تک ریاستی فوج اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عزم کرتی ہے۔