حب: گھر سے میاں بیوی کی لاش برآمد

102

نامعلوم افراد نے خاتون اور اسکے شوہر کو قتل کردیا۔

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے اطلاعات کے مطابق حب کے علاقے اکرم کالونی میں موجود ایک مکان سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

حب پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں قتل ہونے والے جوڑے کا تعلق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے ہیں جنھوں نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کے بعد حب میں آکر رہائش پزیر ہوئے۔

حب پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور اسکے شوہر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، مزید تحقیقات جاری ہے۔