حب چوکی: پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

422

پاکستانی خفیہ اداروں نے دو افراد کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے رات گئے حب بھوانی شاہ پمپ کے قریب ایک ہوٹل سے دو نوجوانوں کو اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھا کر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والوں میں عمران بلوچ ولد محمد اقبال سکنہ امیر آباد اور جنید حمید ولد عبدالحمید سکنہ بھوانی شامل ہیں-

ذرائع کے مطابق جنید ولد عبدالحمید مقامی کمپنی میں مزدوری کرتے ہیں جبکہ عمران کے والد سابق علاقائی کونسلر ہیں۔