حب: مسلح حملے میں پیپلز پارٹی رہنماء شدید زخمی

524

نامعلوم افراد نے پی پی رہنماء کے گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

بلوچستان کے شہر حب چوکی سے اطلاعات کے مطابق صنعتی شہر کے مصروف ترین شاہراہ پر بھوانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس میں گاڑی میں سوار پاکستان پیپلز پارٹی کے بشیر محمد حسنی مقامی رہنماء شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ میں زخمی شخص کو ابتدائی طبعی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مزید امداد کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔