جعفر آباد شوہر نے ہتھوڑے کے وار سے بیوی کو قتل کردیا

98

ملزم نے اپنے بیوی کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

مذکورہ واقعہ گذشتہ روز جمعرات کے دن بلوچستان کے علاقے جعفر آباد گوٹھ بلاول جمالی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر ہتھوڑے سے وار کرکے اپنی بیوی اسکول ٹیچر کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔