جبری گمشدگیوں کےخلاف بلوچ وائس فار جسٹس کی آن لائن مہم کی مکمل حمایت کرتا ہوں ۔ الطاف حسین

242

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں غیرآئینی، غیرقانونی اور غیرانسانی عمل ہیں، میں جبری گمشدگیوں کی ہمیشہ مذمت کرتا رہا ہوں اور اس عمل کو ظلم اور بربریت قرار دیتا رہا ہوں۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ وائس فار جسٹس 13 اکتوبر 2024 کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک سوشل میڈیا پرجبری گمشدگیوں کےخلاف ایک آن لائن احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا میں تمام سچے قوم پرست بلوچوں اور ‎ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داروں، کارکنوں اور ہمدردوں سمیت تمام مظلوموں سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیکر مظلوموں کی آواز میں آواز ملائیں اور ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ تمام مظلوم بلوچوں، سندھیوں، پشتونوں اور مہاجروں سمیت تمام لاپتہ افراد کو فی الفور بازیاب کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کاسلسلہ بند کیا جائے۔