جبری لاپتہ ممتاز بلوچ کی والدہ چل بسے

333

خضدار سے جبری لاپتہ ممتاز بلوچ کی والدہ دنیا سے رخصت کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق دو سال قبل خضدار سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے ممتاز بلوچ کے والدہ ماہ جان بلوچ بیٹے کی انتظار کرتے کرتے دنیا سے رخصت ہوگئی ہے۔

ماہ جان بلوچ گذشتہ روز خضدار میں انتقال کرگئے انھیں انکے آبائی علاقے سوراب میں دفنایا گیا ہے۔

‎ممتاز بلوچ کو 6 ستمبر 2022 کو خضدار سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا گیا تھا یہ تیسری مرتبہ ہے ممتاز کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا آگیا ہے۔

ممتاز بلوچ کی بازیابی کے لئے انکے والدہ اور بھانجی کی جانب سے متعدد بار حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے ممتاز کی بازیابی کا مطالبہ کرچکے ہیں جبکہ وہ احتجاج اور سوشل میڈیا کیمپین بھی منعقد کئے گئے تاہم ممتاز بلوچ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔