ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب ایک فضائی کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکیا نے ایکس پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’اس حملے میں ہمارے کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
این ٹی وی چینل کی نشر کردہ فوٹیج میں ترکش ایروسپیس انڈسٹریز ( ٹی اے آئی) کے سامنے بڑے پیمانے پر دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ مقام دارالحکومت انقرہ سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے ساتھ ساتھ گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ شفٹ میں تبدیلی کے وقت ہوا اور عملے کو فوراًشیلٹرز میں بھجنا پڑا۔
فائر فائٹرز اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔