تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد حراست بعد لاپتہ

247

تربت سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت عمران ولد تاج محمد، نواز اور وفا ولد منظور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ افراد کو گذشتہ ہفتے تربت سے حراست میں لیا ہے، ان میں سے عمران اور نواز کو تربت کولواھی بازار سے جبکہ وفا جو بالگتر گڈگی کا رہائشی، کو تربت آسکانی بازار سے حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے بلوچستان بھر میں جبری گمشدگی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے ایک ہفتے کے دوران بیس سے زیادہ افراد حراست میں لیا گیا ہے۔