تربت سے پاکستانی فورسز نے 9 موسیقاروں کو اغواء کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل رات نو بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے کیچ کلچر سینٹر پر چھاپہ مارکر استاد عارف مزار سمیت سینٹر کا پورا عملہ گرفتار کرلیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پوری رات پاکستانی فورسز نے مذکورہ فنکاروں حبس بے جا میں رکھ کر ابھی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
فنکاروں کی گرفتاری کو عوامی حلقے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ نے فنکاروں کے اغواء بعدازاں گرفتاری ظاہر کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔