تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجگور کا رہائشی ہلاک

245

تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ تربت کے علاقے لال جان کالونی تربت میں پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ریاض ولد یار محمد سکنہ پنجگور کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول اس وقت ذراعت کالونی تربت میں مقیم تھا۔

تربت پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس ملزمان کی تلاش میں ہے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔