تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے مصالحہ فروش ہلاک

239

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مچھلی مارکیٹ کے قریب فائرنگ کرکے مصالحہ فروش یعقوب کو ہلاک کردیا۔

مقتول کو دکان کے اندر گولی مار کر قتل کیا گیا ہے پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش ہسپتال پہنچائی اور تفتیش شروع کردی ہے۔