تربت فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

686

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نےتربت میں قائم پاکستانی آرمی کے ہیڈ کوارٹر کو دو اطراف سے نشانہ بنایا، ایک طرف راکٹ لانچرز (آر پی جی) اور دوسری طرف گرینیڈ لانچرز کے ذریعے شدید حملہ کیا گیا۔ راکٹ کے گولےکیمپ کے اندر جا گرنے سے دشمن فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 4 اکتوبر بروز جمعہ دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر انجام دی۔

ترجمان نے کہا کہ تنظیم کی گوریلا حکمت عملیوں نے ہر محاذ پر دشمن کو بھاری نقصانات سے دوچار کیا ہے، جس کے نتیجے میں دشمن نفسیاتی دباؤ اور خوف کی کیفیت میں مبتلا ہو چکا ہے۔ اس خوف کے زیر اثر، فوجی اہلکار سرمچاروں کے حملوں کے بعد حسبِ معمول عوام پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے حملے کے بعد بھی شکست خوردہ فوج نے بے دریغ فائرنگ کی، لیکن بلوچ سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس وقت تک اپنی کارروائیاں اُس وقت تک جاری رکھنے کی عزم کا اظہار کرتی ہے جب تک دشمن فورسز کا سرزمینِ بلوچستان سے مکمل انخلاء عمل میں نہیں آتا۔