تربت: سرکاری حمایت یافتہ شخص کے گھر پر راکٹ حملہ

464

نامعلوم افراد نے گھر کو مبینہ طور پر آر پی جی حملے میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کی گئی۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تربت میں گھر پر راکٹ سے حملہ کیا گیا جو گھر کے احاطے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کی آواز شہر میں دور دور تک سنائی دی۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے سربرہ یاسر بہرام کے گھر پر ہوا ہے۔

تربت پولیس کے مطابق یاسر بہرام کے گھر پر آر پی جی گولوں سے حملہ کیا گیا جبکہ اس دؤران شدید فائرنگ کے بھی آوازیں آئی ہیں، تاہم فوری طور پر حملہ کے نتیجہ میں نقصانات کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔