تربت: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کے پیش نظر، انٹرنیٹ سروس بند

148

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں آج فور جی سروس مکمل طور پر معطل ہے۔

واضح رہے کہ تربت میں آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی ریلی کی کال دی گئی ہے جو شام 4 بجے شہید فدا چوک پر ہوگی۔

تربت میں تمام موبائل نیٹورکس کے ڈیٹا فورجی سروسز معطل کر دی گئی ہیں تاکہ پروگرام کی براہِ راست کوریج اور بروقت اپڈیٹس کو روکا جاسکے۔

یاد رہے کہ کل خضدار میں بھی جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کے دوران موبائل سروس مکمل بند رہا جبکہ حب شہر میں احتجاج کے سامنے رکاوٹیں ڈالی گئی ۔