تربت: ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، آفسر سمیت دو اہلکار زخمی

476

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے تعلیمی چوک میں ایف سی چیک پوسٹ پر دھماکہ ، جونیئر افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تعلیمی چوک تربت میں ایف سی 168 ونگ کی پوسٹ پر دھماکے کے نتیجے میں نائیک اشرف اور شاہی طاہر زخمی ہوگئے جنہیں علاج اور طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور خفیہ اداروں نے فوراً وہاں پہنچ کر جگہ کا معائنہ کیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔