بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تربت میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز تربت کے علاقے ھیرآباد میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ کم از کم تین زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہاکہ دھماکے کے بعد قابض فوج نے حسب معمول مذکورہ مقام کا گھیراؤ کرکے اپنے نقصانات چھپانے کی کوشش کی۔
جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔