تجابان میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

389

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تجابان میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جمعرات کے روز تجابان کے علاقے کرکی میں سی پیک روٹ پر قابض پاکستانی فوج کے گاڑیوں کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا، سرمچاروں نے بھاری و خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جبکہ حملے کی زد میں دشمن فوج کی گاڑی آئی جس میں سوار کم از کم ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔