بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ رکنیت سے مستعفی

220

بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو  نے سینٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سیکرٹری سینیٹ کو استعفیٰ جمع کرادیا۔ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

خیال رہے کہ بی این پی مینگل کے سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے آئینی ترمیم کے حق میں فلور کراس کیا تھا۔ سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔