بی ایل اے نے آفیسروں کو اغواء کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ بلوچستان پولیس

1619

بلوچستان پولیس نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پولیس آفیسروں کو اطلاع دی ہے کہ بی ایل اے گورنمنٹ آفیسروں کو اغواء کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور، کیچ اور آواران سے ممکنہ طور ڈی پی او، ڈی سی یا اے سی جیسے آفیسر کو اغواء کیا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق بی ایل اے نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے یہ تیاری بی ایل اے سربراہ بشیر زیب کی جانب سے کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے بھائی ظہیر بلوچ کی بازیابی کو یقینی بنائے۔

خیال رہے کہ بی ایل اے سربراہ بشیر زیب کے بھائی ظہیر بلوچ کو 27 جون کو 2 بجے کے وقت اپنے دفتر میں جی پی او کوئٹہ واقع زرغون روڈ سے اپنے گھر کلی بنگلزئی سریاب روڈ کے لیے نکلے تھے تو گھر پہنچنے سے پہلے انہیں لاپتہ کر دیا گیا۔

ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لئے لواحقین کی جانب سے احتجاج و دھرنا دیا گیا ہے جبکہ مذاکرات میں حکام نے کی یقینی دہانی کے باوجود وہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔