بی ایل ایف نے اپنی میگزین “اسپر” جاری کردی

700

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے اپنی میگزین اسپر جاری کردی، بی ایل ایف کی جانب سے میگزین کےحوالے سے مختصرا تعارفی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تحت آشوب پبلیکیشن کی جانب سے نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کے لیے “اسپر” میگزین کا اجراء کیا گیا ہے۔ یہ میگزین اپنی نوعیت کا پہلا شمارہ ہے، جس میں بی ایل ایف کی حالیہ ماہانہ کارروائیوں کی تفصیلات، تجزیے، اور جامع رپورٹس شامل کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا بصیرت افروز پیغام اور بی ایل ایف کی جدوجہد سے متعلق گہرائی سے لکھے گئے کالم بھی اس شمارے کا حصہ ہیں۔

بی ایل ایف کے مطابق اس میگزین میں شہید اختر بلوچ کی عظیم قربانیوں اور ان کی لازوال جدوجہد پر ایک خصوصی مضمون شامل ہے، جو قاری کو جدوجہدِ آزادی کی تاریخ اور شہداء کے عظیم فلسفے سے روشناس کراتا ہے۔

بیان میں کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری یہ پہلی ادبی اور نظریاتی کاوش آپ کے ذوق اور فہم کو تسکین بخشے گی۔ آپ کے قیمتی تعاون سے ہم مستقبل میں “اسپر” میگزین کی علمی و فکری قدرو قیمت میں مزید نکھار اور خوبصورتی پیدا کریں گے، تاکہ یہ بلوچ نوجوانوں کے لیے ایک بہترین رہنمائی کا ذریعہ ثابت ہو۔