بلوچ و پشتون اپنی سرزمین پر کوئی سیاسی جلسہ کا انعقاد بھی اپنی مرضی سے نہیں کرسکتے۔ سمی دین بلوچ

190

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما انسانی حقوق کی سرگرم کارکن سمی دین بلوچ نے کہا ہیکہ پشتون تحفظ مومنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن اور قومی جرگے کو روکنے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا اس وقت پی ٹی ایم کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری اور انکے گھروں میں چھاپے چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔بلوچ اور پشتون اپنی سرزمین پر کوئی سیاسی جلسہ پروگرام کا انعقاد بھی اپنی مرضی سے نہیں کرسکتے اگر پرامن سیاسی جرگہ یا جلسے کا اعلان کریں تو بھرپور ریاستی طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پشتون بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جبر کے خلاف مزاحمت پر فتح مظلوموں کے حصے میں آتی ہیں۔