بلوچ جبری گمشدگیاں: جامعہ کراچی میں طلباء کا احتجاج

124

بلوچستان سمیت کراچی سے جبری گمشدگیوں کے خلاف ریلی نکالی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں کے خلاف جامعہ کراچی کے طلبہ کی جانب سے جامعہ کے احاطے میں ریلی نگالی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

طلباء نے اس دوران بلوچستان سمیت دیگر علاقوں سے جبری گمشدگیوں کا نشانہ بننے والے طلباء کے تصایر اُٹھائے ہوئے تھے۔

طلباء کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رواں مہینے کراچی سے جامعہ کراچی و کراچی کے دیگر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم درجن سے زائد بلوچ طلباء کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ طلباء کو فوری طور پر منظرعام پر لاکر بازیاب کیا جائے بصورت دیگر ساتھیوں کی بازیابی کے لئے احتجاجی تحریک چلائینگے۔

واضح رہے کہ رواں مہینے اکتوبر میں 60 سے زائد بلوچ جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں جن میں زیادہ تر طلباء شامل ہیں۔

حالیہ جبری گمشدگیوں میں شدت کے خلاف بلوچ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے واقعات کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے جہاں گذشتہ دنوں کراچی اور حب چوکی میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی۔

مزید برآں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف آج خضدار میں ریلی نکالی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔