بلوچستان میں کسٹم اختیارات ایف سی کے حوالے

810

‎ایف سی بلوچستان کو کسٹمز آفسران کے اختیارات بھی دیئے گئے ، نوٹیفکشن جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فرنٹیئر کور بلوچستان (شمالی و جنوبی) کے آفسران کو بلوچستان میں کسٹمز اہلکاروں کے اختیارات اور ذمہ داریاں دیئے دیے ہیں ۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے-

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فرنٹیئر کور بلوچستان (شمالی و جنوبی) 30 جون 2025 تک بلوچستان کی حدود میں کسٹمز افسران کی حیثیت سے کام کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بورڈ نے فرنٹیئر کور کے افسران کو اپنے متعلقہ علاقوں میں کسٹمز ایکٹ کے تحت کسٹمز اہلکاروں کے اختیارات تفویض کیے ہیں یہ تفویض کردہ اختیارات صرف بلوچستان کے اندر محدود ہوں گے۔

مذکورہ نوٹیفکیشن کے بعد اس قانون کا باقاعدگی سے آغاز ہوگیا ہے۔