بلوچستان مختلف واقعات میں خاتون و بچے سمیت 7 افراد ہلاک، 3 زخمی

129
File Photo

جمعے کے روز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و روڈ حادثات میں ایک خاتون، بچہ سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ لیڈی ڈاکٹر سمیت تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان عبدالرحمن زئی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں سید عرفان اللہ نے معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت ایک شخص ہلاک جبکہ 2 افراد کو زخمی کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار ملزم کو تھانہ منتقل کردیا گیا، ہلاک اور زخمی ہونے والے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں لیڈی ڈاکٹر عارفہ کاکڑ کی گاڑی کو سرانان کے قریب حادثہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عارفہ کاکڑہ زخمی جبکہ ان کا ڈرائیور جمعہ خان ہلاک ہو گیا ۔

بتایا جارہاہے کہ حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔ گاڑی قلابازیاں کھاکر دور جا گری۔ جس کی وجہ ڈاکٹر عارفہ کاکڑہ کا ڈرائیور ہلاک ہوا، جبکہ ڈاکٹر عارفہ کاکڑہ زخمی ہوگئی جوکہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

علاوہ ازیں آواران پیراندر میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے ایک کی شناخت عادل ولد نواب ساکن زیارت ڈن آواران سے ہواہے جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

لیویز کے مطابق جمعہ کی شام کو آواران لیویز کو اطلاع ملی کہ آواران کے علاقے پیراندر سورک ندی میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہے ۔ آواران لیویز کے نائب رسالدار زمرد حسین، نائب رسالدار امام بخش اور دفعدار محمد اشرف بھاری لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران پہچایا ،جہاں ایک نعش کی شناخت عادل ولد نواب ساکن زیارت ڈن آواران سے ہوا جبکہ دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی ہے جس کو شناخت کے لیے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔

ادھر مستونگ مرکزی شاہراہ پر غلام پڑینز کے مقام پر ٹو ڈی گاڑی کی ٹکر سے ایک چھوٹی بچی ہلاک ہوگئی، جسے رئیسانی میموریل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا گیا سٹی پولیس مزید کاروائی کررہی ہے۔

اس طرح خضدار قومی شاہراہ کوشک کے مقام پرموٹرسائیکل سوار اوررکشے کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو کم عمرموٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طورپر طبی امداد دینے کیلئے ٹراما سینٹرخضدارمنتقل کیاگیا۔