بلوچستان فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک، ایک زخمی

311

بلوچستان کے علاقے سبی اور منگچر میں پیش آنے والے فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبی سخی تنگو کے قریب پولیس ایریا میںسنی سے کوئٹہ بکریاں لے جانے والے مزدا گاڑی کو ڈکیتی کے دوران ڈاکوں کی فائرنگ گاڑی میں سوار باپ بیٹے فائرنگ کی زد میں آگئے-

ڈاکؤں کی فائرنگ سے باپ موقع پر جانبحق بیٹا زخمی ہوگیا۔

ڈھاڈر پولیس کے مطابق واقعہ میں جانبحق شخص کی شناخت کبھڑ خان جتک جبکہ زخمی کی شناخت صدام حسین ولد کھبڑ خان جتک کے ناموں سے ہوئی ہے-

جانبحق اور زخمی باپ بیٹے کا تعلق قلات کے علاقے منگیچر سے ہے۔ پولیس نے لاش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے-

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نیاز اللہ لہڑی نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے-