منگل کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی جیکب آباد مرکزی شاہراہ بیل پٹ ایریا میں ویگن اور مزدا ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی پہنچادیا ۔
نوشکی سے امین آباد، چاغی آنے والی باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق نوشکی سے بتایا جاتاہے ۔ زخمیوں اور نعشوں کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین پہنچا دیا مزید علاج کیلے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔
کوئٹہ نواں کلی ٹیچر کالونی میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرکے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق نواں کلی کے علاقے ٹیچر کالونی میں رہائش پذیر خاتون بی بی باران کے گھر میں نامعلوم شخص نے گھس کر اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ، پولیس نے بتایا کہ مقتولہ اغواء کے کیس میں ضمانت پر تھی ۔
ضلع واشک کے تحصیل ناگ کے علاقہ سوراپ چیک پوسٹ کے قریب تیل سے لوڈ زمیاد آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں تمام افراد جھلس کر خاکستر ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق نعشوں کی تعداد چار سے پانچ ہوسکتی ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائز برگیڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو نہیں پایا جا سکاتھا۔
کوئٹہ سریاب کسٹم کے مقام پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فاٸرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ، ہلاک افراد کا تعلق راہجہ قبیلے سے ہیں۔
گوادر سے کراچی جانے والی ایک تیز رفتار کرولا گاڑی کی ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا اورماڑہ کے قریب منیجی ایریا میں محمد عصا کے پمپ کے پاس پیش آیا۔
کوسٹل ہائی وے پولیس زون ون کے اہلکار اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد نزدیکی ہسپتال، اورماڑہ منتقل کیا گیا۔ علاج دوران علی غلام ولد عوان، رہائشی ٹنڈو آدم، سندھ جانبر نہ ہوسکا جبکہ گل حسن ولد حاجی محمد خان رہائشی حب چوکی، نور محمد ولد میان بخش – رہائشی ٹنڈو آدم، سندھ، اور محمد عباس ولد حاجی محمد خان رہائشی حب کی علاج جاری ہے۔