بلوچستان فائرنگ اور روڈ حادثات کے واقعات میں3 افراد جانبحق، 9 زخمی

235

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 3 افراد جانبحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی شام نوشکی کے علاقے احمدوال کلی محمد اعظم کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار ٹوڈی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوراحمد مینگل جانبحق اور ان کا ساتھی محمد حفیظ مینگل شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں تیز رفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جانبحق 6 زخمی ہوگئے-

زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علا ج و معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے-

دریں اثناء مستونگ علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ شاہراہ چونگی کے مقام پر پیش آیا۔

واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے،زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کردیا گیا،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید اعلاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔