گوادر پورٹ ، سی پیک، سیندک اور دیگر پراجیکٹس کے باعث بلوچستان میں چائنیز انجینئروں و دیگر اہلکاروں پر بی ایل اے کے مہلک حملوں نے پاکستانی حکام کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے ۔
ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے چائینز کی سکیورٹی کو سخت کرنے کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی چائنیز سکیورٹی کے لئے بی سی کے جوان تعینات ہیں چائنیز سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے تاکہ کسی بھی نا خوش گوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جاسکے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں اجلاس کے دوران کیا اس موقع پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور تمام زونل کمانڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے چائینز کی سکیورٹی کو سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ جہاں جہاں بھی چائنیز سکیورٹی کے لئے بی سی کے جوان تعینات ہیں ان کو سختی سے حکم دیا کہ چائنیز سکیورٹی کو فول پروف کیا جائے تاکہ کسی بھی نا خوش گوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چائنیز کی سکیورٹی پر کسی قسم کی کوئی سستی نہ برتی جائے انہوں نے Hub SPU کو ہدایات دیں کہ وہ چائنیز کی سکیورٹی پر موجود جوانوں کو معاملے کی سنگینی کا ادراک کرائیں اور ان کی ہر قسم کی ضروریات کا خیال رکھیں ۔
انہوں نے مزید حکم جاری کرتے ہوئے بی سی کے جوانوں کے رہائش، تنخواہ، ویلفئیر پر خاص توجہ دی۔ اور تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ جوانوں کی شکایات کا بروقت از الا کیا جائے اور انہیں محکمانہ طور پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ حالات کو مد نظر رکھ کر دوران ڈیوٹی جوانوں کو ہدایات جاری کی جائیں تا کہ کوئی نا خوش گوار واقعہ رونما نہ ہو۔ ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے مزید جاری اسکیمات کو بروقت مکمل کرنے پر زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کر کے رپورٹ ہیڈ آفس کو ارسال کریں۔
ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے گاڑیوں کے مرمت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے موٹر ٹرانسپورٹ آفیسر بی سی کو ہدایات جاری کیں کہ تمام گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کر کے جوانوں کے قابل استعمال بنائی جائیں تاکہ جوان مستفید ہوں۔ تمام زون ہیڈ کوارٹر میں سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے ایس او پیز بھیجیں تا کہ حکام بالا کو لکھا جائے اورجوانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں جس سے جوانوں کو حوصلے بلند ہوں اور جوان دل جوئی سے اپنے فرائض انجام دیں۔
ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے مزید کہا کہ محکمے کے جوانوں کے تمام مسائل کو بر وقت حل کریں۔ اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیں۔
یاد رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی دو ہزار اٹھارہ سے مسلسل چین کے معاشی اور عسکری مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ کراچی میں انتہائی حساس مقام پر سخت سیکورٹی حصار میں چین کے انجنئیرز پر بی ایل اے فدائین یونٹ مجید بریگیڈ اور انٹیلجنس ونگ زراب کے کامیاب حملے سے واضح ہوتا ہے کہ تنظیم پورے پاکستان میں کسی بھی مقام پر چین کے مفادات اور منصوبوں پر حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔