بلوچستان: خاتون سمیت 5 افراد ہلاک

205

بلوچستان میں کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے قریب گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او سٹی ذکا گجر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کیا۔

انتظامیہ کے مطابق شوہر پر قتل کا شبہ ہے، پولیس اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

ادھر مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی ہے ۔

لیویز کے مطابق لیویز تھانہ کھڈکوچہ قمر ایریا میں ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کرلیا گیا ہے جنھیں مزید کاروائی کےلیے غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا گنداخہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگے۔

پولیس کے مطابق گنداخہ تھانہ کے حدود باغٹیل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد اقبال مگسی اور ذوالفقار علی مگسی کو قتل کر دیا دونوں نوجوان جھل مگسی کے علاقے کوٹ مگسی کے رہائشی بتائے جارہے ہیں جو کہ شہدادکوٹ سندھ سے واپس اپنے گاوں جارہے تھے ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال اوستہ محمد منتقل کر دیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

علاوہ ازیں ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں شہر کے اندر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شلا بگٹی نامی ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے تھا ۔