بلوچستان: حادثات اور واقعات میں چار افراد ہلاک، تین زخمی

110

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات اور حادثات میں چار افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ۔

واقعہ ضلع نوشکی، پنجگور، کوئٹہ اور بولان کے مقام پر پیش آئے ہیں ۔

نوشکی ڈاک بادینی سے ملنے والی لاش کی شناخت منصور احمد ولد محبوب علی سکنہ کلی مینگل کے نام سے ہوئی ہے ، ان کے خاندان کے مطابق منصور احمد 6 اکتوبر سے لاپتہ تھے۔

ادھر کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ روڈ حادثے میں دو افراد جاں کی بازی ہار گئے ہیں۔

جبکہ بولان مچھ کے قریب دعا ہوٹل کے مقام پر سوزکی کھائی میں جاگری، واقعہ میں دو افراد دو افراد زخمی ہوئے جنکی شناخت فضل ولد ہارون سکنہ سنی اور نثار ولد امیر احمد سکنہ ہنہ اڑک کے ناموں سے ہوئی ہے۔