بلوچستان: جبری گمشدگیوں کے خلاف نوکنڈی میں شہریوں کا احتجاج

119

خاموشی توڑنا جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نوکنڈی کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا انعقاد بی وائی سی کے بلوچستان بھر میں احتجاجی سلسلے کے تحت کی گئی۔

اس دوران مظاہرین میں خواتین بچوں سمیت بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے اور شہید حمید چوک سے نوکنڈی بازار تک احتجاجی ریلی نکالی۔

احتجاج میں شریک مظاہرین نے ریلی نکالی اور دھرنا دیا اس دوران جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے افراد کے تصاویر ہاتھوں میں اُٹھائے ہوئے اور انکی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھیں۔

‎واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مہم، “خاموشی توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں جہاں اس سے قبل کراچی، حب چوکی، خضدار، تربت، پنجگور، خاران، کوئٹہ، نوشکی، دالبندین چاغی شہر اور آج نوکنڈی میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

‎بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان حالیہ ماہ بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ اور تیزی کے خلاف کیے جارہے ہیں۔