بلوچستان بار کونسل کا پی ٹی ایم پر پابندی اور وکلاء تشدد کے خلاف عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کا اعلان

81

بلوچستان کے وکلاء نے کل بلوچستان بھر میں عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بلوچستان بار کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں وکلاء نے اسلام آباد کے وکلاءپر پولیس کی جانب سے تشدد اور وکلاء کے خلاف انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے لاہور ایوان عدل میں پولیس کی جانب سے فائرنگ شیلنگ پشتون تحفظ موومنٹ کے جمہوری جدوجہد سے خائف حکومت کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کے خلاف عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے-

بلوچستان بار کونسل کے مطابق ملک میں نام نہاد آئینی ترامیم کے آڑ میں سیاسی کارکنوں منتخب نمائندوں کے خلاف پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان بار کونسل نے آج 7 اکتوبر بروز سوموار کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں-