بارکھان: پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری

408

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری، موبائل نیٹورکس کو بند کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کوہلو کے علاقے بارکھان میں گذشتہ دو روز سے پاکستانی فورسز بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلہ فورسز کیمپ پہنچ چکی ہے جبکہ بارکھان کے علاقے نوئے شم، کُجل، برگ، ہنارکڈ اور گردنواح میں فورسز نے پیش قدمی کی ہے۔

عسکری حکام نے علاقے میں موبائل نیٹورک ورکس کو بھی بند کردیا ہے۔ حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گوادر و کیچ سے متصل علاقوں سمیت گورکوپ و گردنواح فوجی آپریشنوں کی زد میں ہیں۔

مذکورہ علاقوں میں آمدورفت کے راستوں کو فورسز نے بند کردیا ہے جبکہ مواصلاتی بندش کے باعث نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔